بتاؤ کیسے زمانے کا خوں بہا دو گے
بتاؤ کیسے زمانے کا خوں بہا دو گے
جو بجھ گئے ہیں چراغ ان کو کیا جلا دو گے
تمہارا کیا ہے ہر اک نام کو مٹا دو گے
جو سچ کہے گا اسے دار پر چڑھا دو گے
نظر اٹھا کے نہ دیکھو گے آنکھ کے آنسو
کہانی سن کے غریبوں کی مسکرا دو گے
تمہارا طرز تکلم بتا رہا ہے مجھے
تباہ لوگوں کو جینے کا آسرا دو گے
اگر کہوں گی کسی روز غم کا افسانہ
ہنسی ہنسی میں مری بات کو اڑا دو گے
بلا سے جان پہ بنتی ہے اس زمانے میں
نئے نظام کی تصویر تو بنا دو گے
ڈرا رہا ہے مجھے وہ جہاں سے شائستہؔ
بتاؤ حضرت ناصح کو کیا سزا دو گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.