بتلائیں گے ہم کہ کیا نہیں تھے
سب کچھ تھے فقط خدا نہیں تھے
آفات نے دھر لیا ہے جبکہ
ہم درد سے آشنا نہیں تھے
آواز تھے ہم بھی بلبلوں کی
آہو کی مگر صدا نہیں تھے
وہ کر کے ستم تھے ہم سے نالاں
ہم سہہ کے ستم خفا نہیں تھے
اک دور تھا اپنی زندگی تھی
جب عشق میں مبتلا نہیں تھے
امید تھی جن سے رہبری کی
رہزن تھے وہ رہنما نہیں تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.