بیان شوق نہ کچھ عرض التجا کے لئے
بیان شوق نہ کچھ عرض التجا کے لئے
بس ایک جلوہ دکھا دیجئے خدا کے لئے
بہت سنائے ہیں افسانے پارسائی کے
بس اب زبان نہ کھلوائیے خدا کے لئے
یہاں خلوص و محبت کا تذکرہ کیسا
یہاں تو درد بھی ملتا نہیں دوا کے لئے
کہاں تک آپ کی زینت پہ جاں نثار کریں
کہاں تک آپ کو ہم خون دیں حنا کے لئے
ہر ایک سمت ہیں ابن زیاد کے پیکر
زمین ڈھونڈتے پھرتے ہیں کربلا کے لئے
حضور حسن ظہورؔ آنسوؤں سے کام لیا
ملے نہ جب کہیں الفاظ مدعا کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.