بیان شوق پہ مائل وہ کم نظر ہوں گے
بیان شوق پہ مائل وہ کم نظر ہوں گے
جو ضبط شوق کی لذت سے بے خبر ہوں گے
لذیذ ہو تو حکایت دراز ہوتی ہے
ہم اہل غم کے فسانے تو مختصر ہوں گے
ملے گی عشق کی ان میں بھی کار فرمائی
وہ حادثے جو کسی اور نام پر ہوں گے
کھلا نہ تھا یہ کبھی راز ان کی قربت میں
کہ دور ہو کے وہ مجھ سے قریب تر ہوں گے
تو آفتاب حقیقت کہیں طلوع تو ہو
نہ ہو سکیں ترے ہم روبرو مگر ہوں گے
جو گائے ہیں وہی نغمے بھی خیر میرے ہیں
مگر جو گا نہ سکا وہ حسین تر ہوں گے
اب ان کا ذکر مری گفتگو میں ہے مخمورؔ
اب اعتراض مری بات بات پر ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.