بزم الفت میں اگر شامل نہ تھے
بزم الفت میں اگر شامل نہ تھے
ہم تمہاری یاد سے غافل نہ تھے
مہرباں تو تھا ہمارے حال پر
ہم ہی تیرے پیار کے قابل نہ تھے
لکھ دیا تو نے وفا کو میرے نام
کیا جہاں میں اور اہل دل نہ تھے
ہم نے ہی الجھا دیا ہر بات کو
زندگی کے مرحلے مشکل نہ تھے
کرب کی تکرار تھی ہر سانس میں
ورنہ ہم خود اپنے ہی قاتل نہ تھے
ہم رہے طوفان غم سے آشناؔ
موج کی آغوش میں ساحل نہ تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.