بزم یاراں جو سجاتا ہوں سو خوش رہتا ہوں
بزم یاراں جو سجاتا ہوں سو خوش رہتا ہوں
غم کو آواز بناتا ہوں سو خوش رہتا ہوں
شب یہ تاریک سے تاریک ہوئی جاتی ہے
شمع یادوں کی جلاتا ہوں سو خوش رہتا ہوں
جب کبھی مجھ کو ستاتی ہے مری تنہائی
ساتھ سایوں کو بٹھاتا ہوں سو خوش رہتا ہوں
میرے احساس مری یاد مرے خوابوں میں
تجھ کو اپنا ہی میں پاتا ہوں سو خوش رہتا ہوں
خوش یوں رہنا کوئی آساں تو نہیں ہے لیکن
ہر خوشی تجھ پہ لٹاتا ہوں سو خوش رہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.