بے عمل پھول پھل نہیں سکتے
بے عمل پھول پھل نہیں سکتے
جیسے معذور چل نہیں سکتے
آگ گلزار ہو تو سکتی ہے
آگ پر ہم ہی چل نہیں سکتے
ہم سے پہلے چلے تو ہیں کچھ لوگ
ہم سے آگے نکل نہیں سکتے
بت کدے کے ہوں یا حرم کے چراغ
بے جلائے تو جل نہیں سکتے
کون مانے گا اپنی سچائی
ہم ہواؤں پہ چل نہیں سکتے
لوگ دنیا بدلنا چاہتے ہیں
اور خود کو بدل نہیں سکتے
خاک اجالوں کی طرح پھیلیں گے
جو چراغوں سا جل نہیں سکتے
موت انجام کیوں نہ ہو زیباؔ
ہم ارادے بدل نہیں سکتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.