بے چہرگیٔ ذات کا مفہوم رہے ہیں
ہم حلقہ بگوشوں میں بھی معدوم رہے ہیں
تم ناصیہ فرسائی کو در ڈھونڈنے جاؤ
ہم نقش کف پائے انا چوم رہے ہیں
ہم شاعر اکبر کی فصاحت کے نگینے
ہر رنگ میں ہر روپ میں منظوم رہے ہیں
کیا معجزہ اس خاک سے پھوٹے گا جہاں لوگ
پانی سے نہیں پیاس سے محروم رہے ہیں
اے دست یقیں لمس تیقن کا عطا کر
اک عرصے سے ہم نقطۂ موہوم رہے ہیں
اب کون یہ سمجھے گا سفرؔ بر سر مقتل
ہم لرزہ بر اندام ہیں یا جھوم رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.