بے چہرگی کے شہر میں چہرہ تلاش کر
بے چہرگی کے شہر میں چہرہ تلاش کر
بیتاب ریگزار میں سایہ تلاش کر
محرومیوں کا اپنی ازالہ تلاش کر
وجہ شکوہ و شان گزشتہ تلاش کر
جس سے دل و دماغ کو آسودگی ملے
دور حیات میں وہی لمحہ تلاش کر
آہن پہ سنگ و خشت چلانے سے فائدہ
مشق ستم دکھانے کو شیشہ تلاش کر
جس رسم سے عروس وفا شرمسار ہو
اس رسم سے فرار کا رستہ تلاش کر
پاکیٔ روح و تزکیہ قلب کے لئے
عرفان ذات کا ہی ذریعہ تلاش کر
حرص و ہوس کی دھوپ بصارت نہ چھین لے
بیتابؔ دل کی آنکھ کا سرمہ تلاش کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.