بے دین ہو گئے اسے دین دار دیکھ کر
بے دین ہو گئے اسے دین دار دیکھ کر
پھندے میں اس کے پھنس گئے زنار دیکھ کر
چھوڑا ہے دخت رز تجھے بے کار دیکھ کر
کیسے لگاؤں منہ تجھے مردار دیکھ کر
کوٹھے سے مار مار کے اینٹھن اٹھا دیا
بیٹھا کبھی جو سایۂ دیوار دیکھ کر
دم بند خون خشک چھری بندوں کا ہوا
کوچہ میں ان کے پشتوں کا انبار دیکھ کر
وحشت کو سن کے بولے عنایتؔ سے یوں طبیب
ہم کیسے ہاتھ ڈالیں یہ آزار دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.