Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بے گناہی کی سزا دیں گے ترے شہر کے لوگ

عزیز قادری

بے گناہی کی سزا دیں گے ترے شہر کے لوگ

عزیز قادری

MORE BYعزیز قادری

    بے گناہی کی سزا دیں گے ترے شہر کے لوگ

    مجھ کو دیوانہ بنا دیں گے ترے شہر کے لوگ

    شاہراہوں پہ ہمیشہ نہ ملا کر مجھ سے

    تجھ پہ الزام لگا دیں گے ترے شہر کے لوگ

    تو مرا ذکر نہ کر میرا کہیں نام نہ لے

    آگ پانی میں لگا دیں گے ترے شہر کے لوگ

    شام ہوتے ہی دماغوں پہ جنوں چھائے گا

    کوئی افواہ اڑا دیں گے ترے شہر کے لوگ

    میری آنکھوں میں ٹٹولیں گے سب اپنے چہرے

    آئنہ مجھ کو بنا دیں گے ترے شہر کے لوگ

    آ کے بیٹھوں گا کسی دن جو گھڑی بھر کے لئے

    تیرے آنگن سے اٹھا دیں گے ترے شہر کے لوگ

    حادثہ رات کا ہوں میں مری وقعت کیا ہے

    صبح ہوتے ہی بھلا دیں گے ترے شہر کے لوگ

    جانتا ہوں مجھے پیاسا تو نہ رہنے دیں گے

    کم سے کم زہر پلا دیں گے ترے شہر کے لوگ

    اپنے کاندھوں پہ اٹھائے ہوئے جاتے ہیں عزیزؔ

    مجھ کو مٹی میں ملا دیں گے ترے شہر کے لوگ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے