بے انتہا جلے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے
بے انتہا جلے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے
رنج و الم بڑھے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے
کچھ بھی تو تیری یاد میں اچھا نہیں رہا
ہم در بہ در پھرے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے
چشم تلاش سے بھی تو آگے نکل گیا
ہم تو وہیں کھڑے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے
مخصوص اک مدار میں رہتے تھے سادہ دل
باہر نکل پڑے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے
ہم کو تری تلاش بڑی سخت جان ہے
دن رات رو رہے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے
وہ راستہ کہ جس کی نہ منزل کا کچھ پتا
اس پر بھی ہم چلے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے
کل شب ترے وصال کی امید بھی گئی
پھر اشک خوں بہے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے
عابرؔ یقین قلب سے اک بارگاہ میں
ہم بارہا جھکے ہیں تجھے ڈھونڈتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.