بے خطاؤں کو گرفتار کیا ہو تو بتا
بے خطاؤں کو گرفتار کیا ہو تو بتا
ہم نے ایسا کبھی اے یار کیا ہو تو بتا
روبرو تیرے کیا جو بھی کیا ہے میں نے
پشت پر تیری کبھی وار کیا ہو تو بتا
صبر اور ضبط سے ہی کام لیا ہے میں نے
تجھ کو رسوا سر بازار کیا ہو تو بتا
بارہا جان پہ کھیلے ہیں وطن کی خاطر
پھر بھی ہم نے کبھی اظہار کیا ہو تو بتا
تو نے گھٹ گھٹ کے ہمیں جینے پہ مجبور کیا
پھر بھی جینا تیرا دشوار کیا ہو تو بتا
دل کی بیتابیاں سینے میں چھپا کر رکھیں
اپنے جذبات کو بیدارؔ کیا ہو تو بتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.