بے خود و ہشیار کی باتیں کریں
بے خود و ہشیار کی باتیں کریں
سرمد سرشار کی باتیں کریں
سنبلستاں ہے نظر کے سامنے
حسن زلف یار کی باتیں کریں
لالہ و گل کے ہے جوبن پر نکھار
اب لب و رخسار کی باتیں کریں
ہے جہاں میں آمد فصل بہار
اب گل و گلزار کی باتیں کریں
درد دل سے جوہرؔ آنکھیں زرد ہیں
نرگس بیمار کی باتیں کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.