بے خودی کے عجب حصار میں ہے
بے خودی کے عجب حصار میں ہے
شہر دل کس کے انتظار میں ہے
پھر وہ آئے گا اور منائے گا
دل ابھی تک اس اعتبار میں ہے
آ تجھے کچھ تسلیاں دے دوں
اور کیا میرے اختیار میں ہے
کیا خزاں کا گلہ کرے کوئی
دل خرابہ بھری بہار میں ہے
شب گزرتی تھی آہ و زاری میں
بے کلی اب کہاں وہ پیار میں ہے
زندگی ڈھونڈھتی ہے جائے پناہ
آدمی اب بھی اک فشار میں ہے
گو شرافتؔ طویل ہو تحریر
حسن تحریر اختصار میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.