بے مدد حق کے کریں کیا مردم دنیا مدد
بے مدد حق کے کریں کیا مردم دنیا مدد
کب تلک بالا مدد اے عالم بالا مدد
کھینچتا ہوں نعرۂ حق کھیلتا دھمال ہوں
اے مرے سائیں مدد داتا مدد مولا مدد
اب کسی موذی کو جڑتا ہوں پھر ایک بھنگ گھوٹنا
ہو مدد حق ہو مدد ہو ہو مدد ہاہا مدد
فرقۂ یاجوج و ماجوج آ بہم لڑتے ہیں جب
وہاں کرے ہے عاشقوں کی بھنگ کا سونٹا مدد
جتنے ہیں ناسوت کی ابد ہوت بھاگیں ہو کے بھوت
ایک چٹکی بھر جو کر بیٹھے بھبوت اپنا مدد
تھی نگہ مستوں کی جون رجب ہٹھیلی کی چہرے
حضرت وحشت مدد اے جوشش سودا مدد
جی میں ہے بن کر زرای لے آپ بھی للکاریئے
کی نہ مرد آدمی پن نے گرا اے انشاؔ مدد
نام پر سالار دل کے عشق کوڑا پھر کوئی
گا حنا دولا مدد جلوا مدد سہرا مد
- Kulliyat-e-inshaallah khan insha
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.