بے نیاز شب تنہائی ہے
بے نیاز شب تنہائی ہے
آج بیمار کو نیند آئی ہے
دل کو پیغام جنوں آیا تھا
میں یہ سمجھا کہ بہار آئی ہے
لاکھ پردہ کرے کوئی ہم سے
ہم نے بھی کوئی نظر پائی ہے
ہر نفس بار گراں گزرا ہے
یوں بھی اکثر تری یاد آئی ہے
کوئی اپنا ہے نہ بیگانہ ضیاؔ
اب تو میں ہوں مری تنہائی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.