بے سبب دل کو دکھانے کی ضرورت کیا ہے
بے سبب دل کو دکھانے کی ضرورت کیا ہے
چھوڑنا ہے تو بہانے کی ضرورت کیا ہے
آ گیا چاند مرا آج مری محفل میں
اب چراغوں کو جلانے کی ضرورت کیا ہے
کوچے کوچے پہ ملے تیرا نیا دیوانہ
اب تجھے یار پرانے کی ضرورت کیا ہے
مجھ کو مل جائے ترا ساتھ یہی کافی ہے
پھر مجھے سارے زمانے کی ضرورت کیا ہے
عکس رہتا ہے جمالؔ اس کا مری آنکھوں میں
اس کی تصویر بنانے کی ضرورت کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.