بے سبب ان دنوں مجھ سے ناراض ہے
بے سبب ان دنوں مجھ سے ناراض ہے
جانتا ہوں میں یہ اس کا انداز ہے
پوچھتی ہے سبھی سے ٹھکانا مرا
اس کی دیوانگی پر مجھے ناز ہے
آزمایا ہے میں نے سبھی کو یہاں
اس کے جیسا نہ کوئی بھی دم ساز ہے
چاہتا ہوں نہ بولوں میں کچھ بھی اسے
بھانپ لیتی ہے چہرہ نظر باز ہے
مانتی ہے مجھے میں کہیں بھی رہوں
ہم سفر ہم نشیں میری ہمراز ہے
لوگ کہتے ہیں سجنے سنورنے لگی
بعد مدت کے آنکھوں میں پرواز ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.