بے شک جھگڑا طولی ہو
بے شک جھگڑا طولی ہو
لیکن بات اصولی ہو
اپنے اپنے کاندھے پر
اپنی اپنی سولی ہو
یوسف سے بک جاتے ہیں
تم کس کھیت کی مولی ہو
اف وہ اس کا تیکھا پن
جیسے بجلی چھو لی ہو
آخر کٹ ہی جاتی ہے
شب جتنی بھی طولی ہو
ایک ہی جیسی ہوتی ہیں
ببلی ہو کہ جولی ہو
نازؔ یہ کیسے ممکن ہے
آپ کی حکم عدولی ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.