بے تاب سی اک زندگیٔ عشق بسر کی
بے تاب سی اک زندگیٔ عشق بسر کی
اللہ ری اشارت تری دزدیدہ نظر کی
صد جلوۂ رنگیں میں تجھے دیکھا ہے میں نے
کھاتا ہوں قسم دل کشیٔ شام و سحر کی
جس سجدے سے روشن تھا سیہ خانۂ ہستی
پھر مجھ کو تمنا ہے اسی سجدۂ در کی
بے بہرہ ہے تو آگہیٔ کیف اجل سے
تقلید تو کر زندگیٔ برق و شرر کی
تھی عشق میں ثاقبؔ غم کونین کا حاصل
وہ ہجر کی شب میں نے تڑپ کر جو بسر کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.