بے وفا نا مہرباں یہ سچ ہے وہ ایسا تو تھا
بے وفا نا مہرباں یہ سچ ہے وہ ایسا تو تھا
مت کہو کچھ اس کو یارو جو بھی تھا میرا تو تھا
بھیڑ اتنی ہے نگر میں کس جگہ ڈھونڈوں اسے
ایک چہرہ کچھ دنوں پہلے کہیں دیکھا تو تھا
رات آئی اور آ کے مجھ کو تنہا کر گئی
کم سے کم دن تھا تو میرے ساتھ اک سایہ تو تھا
اب تو اک مدت ہوئی کوئی صدا آتی نہیں
جن دنوں ٹوٹا تھا دل اک شور سا اٹھا تو تھا
ہم حسنؔ کو جانتے ہیں آدمی اچھا نہ تھا
دو گھڑی کو پاس آ کے دل کو بہلاتا تو تھا
- کتاب : 1971 ki Muntakhab Shayri (Pg. 98)
- Author : Kumar Pashi, Prem Gopal Mittal
- مطبع : P.K. Publishers, New Delhi (1972)
- اشاعت : 1972
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.