بے وجہ در کھٹکھٹایا آپ نے
بے وجہ در کھٹکھٹایا آپ نے
سو رہے تھے ہم جگایا آپ نے
جس جگہ جھکنے کو دل راضی نہ تھا
کیوں وہاں سر کو جھکایا آپ نے
جاں بلب پہلے ہی سے تھا جو تو پھر
تیر اس پر کیوں چلایا آپ نے
پہلے دامن سے ہوائیں دی ہمیں
خوب پھر دامن بچایا آپ نے
منتظر تھے ہم قصیدے کے لئے
مرثیہ لیکن سنایا آپ نے
اشک دے کر مسکراہٹ چھین لی
پھول کو شبنم بنایا آپ نے
ہم تو جو تھے ہیں وہی اپنی کہو
کس کو پایا کیا گنوایا آپ نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.