بے حد شدید سوچ کے منتھن میں قید ہوں
بے حد شدید سوچ کے منتھن میں قید ہوں
یوں پہلے پہلے پیار کے ساون میں قید ہوں
گویا میں زندگی کی کسی بھاگ دوڑ میں
اتنا الجھ گیا ہوں کہ الجھن میں قید ہوں
یہ کچھ ہی سال پہلے کی تصویر دیکھیے
میں کتنا خوش مزاج سا بچپن میں قید ہوں
راتوں کی نیند دن کا سکوں سب حرام ہے
کیا اب بھی تیرے پیار کے بندھن میں قید ہوں
نکلا ہے چاند عید کا بچوں کی فکر میں
میں پھر کٹی پھٹی ہوئی اچکن میں قید ہوں
جس کی دوا بنی نہ بنے گی تمام عمر
عابدؔ میں ایسے درد کی جکڑن میں قید ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.