بے حس جنوں ہے وقت کی رفتار دیکھ کر
بے حس جنوں ہے وقت کی رفتار دیکھ کر
روتا ہے دل فسردگیٔ دار دیکھ کر
افسردگی ہے پردۂ نبوہ انبساط
کیوں مضطرب ہو حالت بیمار دیکھ کر
صحرائے درد میں کوئی اپنا تو مل گیا
تلوے مچل گئے رہ پر خار دیکھ کر
اپنوں نے جب سے پھیر لیا ہم سے منہ پیامؔ
ہم جی رہے ہیں صورت اغیار دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.