بیتابؔ ہمارا ذوق نظر گر ان کے مقابل آ جائے
بیتابؔ ہمارا ذوق نظر گر ان کے مقابل آ جائے
وہ پردہ نشیں ہوں محمل میں تو سامنے محمل آ جائے
میں راہ طلب میں سرگرداں اس آس پہ یاں تک پہنچا ہوں
اس گام پہ منزل آ جائے اس گام پہ منزل آ جائے
اے کاتب قسمت یہ تو بتا کیا یہ ہی ہے تقدیر مری
اک مشکل سے چھٹکارا ہو تو دوسری مشکل آ جائے
یوں پیار بھری نظروں سے مجھے دیکھو نہ خدارا باز آؤ
الزام نہ دینا پھر مجھ کو گر تم پہ مرا دل آ جائے
بیتابؔ یہ کوئی جینا ہے ہم جیسے غم کے ماروں کا
ہر لمحہ یہی اک خطرہ رہے کب جانے قاتل آ جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.