بے وفا اب نہ محبت کی دہائی دوں گا
بے وفا اب نہ محبت کی دہائی دوں گا
زندگی بھر میں تجھے زخم جدائی دوں گا
جو مجھے جیسا سمجھتا ہے سمجھنے دیجے
اپنے بارے میں کہاں تک میں صفائی دوں گا
میرے حصے میں بھی آیا ہے بلندی کا سفر
آسماں والوں تمہیں میں بھی دکھائی دوں گا
بخش دے گا وہ مری ساری خطائیں فوراً
اس کی رحمت کی اسے اتنی دہائی دوں گا
اپنے ماں باپ کو کاندھا بھی نہیں دے پایا
جو یہ کہتا تھا انہیں ساری کمائی دوں گا
میں سفیران محبت کی صدا ہوں عالمؔ
مر بھی جاؤں تو زمانے کو سنائی دوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.