بے وفا تھا پھر بھی دنیا اس کی شیدائی ہوئی
بے وفا تھا پھر بھی دنیا اس کی شیدائی ہوئی
غم تو یہ ہے بس مرے حصے میں تنہائی ہوئی
روز محشر جس گھڑی آیا جو نامہ ہاتھ میں
ہائے کیسی اس بھری محفل میں رسوائی ہوئی
مبتلائے زعم شہرت حسرت نام و نمود
ہو گیا انسان کیسا سلب بینائی ہوئی
منکر انسان کو دنیا سمجھتی ہے حقیر
عاجزی کی اس جہاں میں کب پذیرائی ہوئی
بدلیوں کی اوٹ میں یوں چھپ گیا ماہ تمام
جیسے دلہن چہرہ ڈھک بیٹھی ہو شرمائی ہوئی
میری ہر اک بات کا بس ایک مطلب ہے اناؔ
جس کے مطلب چار ہوں ایسی نہ گویائی ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.