بھلا دل کی تباہی پر کوئی ناشاد ہوتا ہے
بھلا دل کی تباہی پر کوئی ناشاد ہوتا ہے
ارے یہ گھر تو اکثر ٹوٹ کر آباد ہوتا ہے
جسے کچھ لوگ کہتے ہیں سکون زندگی یارو
خدا معلوم وہ جوہر کدھر ایجاد ہوتا ہے
وہ یوں خاموش بیٹھے ہیں وہ یوں خاموش بیٹھے ہیں
کہ بس ارشاد ہوتا ہے کہ بس ارشاد ہوتا ہے
چمن میں ہو رہی ہیں مختلف سرگوشیاں کل سے
خدا معلوم کس کا آشیاں برباد ہوتا ہے
اگر محفل سلامت ہے تو عشرتؔ ہم بھی دیکھیں گے
ہمارے بعد کون آمادۂ فریاد ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.