بھلا زمین سے ملتا ہے آسمان کہاں
بھلا زمین سے ملتا ہے آسمان کہاں
یہ دو بدن کبھی ہوتے ہیں ایک جان کہاں
تمام عمر مجھے یہ پتا چلا ہی نہیں
کہاں ہے روح کہاں دل ہے اور جان کہاں
ادھر خوشی ہی خوشی ہے ادھر ہے غم ہی غم
ترا فسانہ کہاں میری داستان کہاں
جئیں وطن کے لیے اور مریں وطن کے لیے
ہمارے ملک میں اب ایسے ساکنان کہاں
بدن تو میرا زمیں کب کی کھا گئی ہوتی
زمانہ ڈھونڈ رہا ہے مرے نشان کہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.