بھنور کشتی کنارا مستقل ہے
بھنور کشتی کنارا مستقل ہے
سفر کا استعارہ مستقل ہے
یہاں کچھ دیر تو رکنا پڑے گا
پس پردہ اشارا مستقل ہے
تیرا لہجہ گواہی دے رہا ہے
محبت میں خسارا مستقل ہے
اچانک وصل کی دیوار ٹوٹی
سو اب یہ ہجر سارا مستقل ہے
نظر کیسے ہٹے گی آسماں سے
فضا میں جب غبارہ مستقل ہے
خوشی کا استعارا ڈھونڈ لیں گے
ابھی غم پر گزارہ مستقل ہے
بھٹک جائیں گے یا منزل ملے گی
یہاں قطبی ستارا مستقل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.