بھنور میں تو ہی فقط میرا آسرا تو نہیں
بھنور میں تو ہی فقط میرا آسرا تو نہیں
تو ناخدا ہی سہی پر مرا خدا تو نہیں
اک اور مجھ کو مری طرز کا ملا ہے یہاں
سو اب یہ سوچتا ہوں میں وہ دوسرا تو نہیں
ابھی بھی چلتا ہے سایہ جو ساتھ ساتھ مرے
بتا اے وقت کبھی میں شجر رہا تو نہیں
ہیں گہری جڑ سے شجر کی بلندیاں مشروط
سو پستیاں یہ کہیں میرا ارتقا تو نہیں
جو پاس یہ مرے بے خوف چلے آتے ہیں
مرے بدن پہ پرندوں کا گھونسلہ تو نہیں
اے آئنے تو ذرا دیکھ غور سے مری آنکھ
گرے ہیں اشک کوئی خواب بھی گرا تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.