بھر کے ظلمات دل دکھائے گی
بھر کے ظلمات دل دکھائے گی
رات بھر رات دل دکھائے گی
میری اوقات پوچھنے والوں
میری اوقات دل دکھائے گی
اتنی دیوانگی بھی ٹھیک نہیں
حسن کی ذات دل دکھائے گی
اب کے برسات تم نہیں ہو گے
اب کے برسات دل دکھائے گی
وصل کی رات یاد آئے گی جب
ہجر کی رات دل دکھائے گی
ہائے گزرے گی میرے کوچہ سے
اس کی بارات دل دکھائے گی
آخری بار ہم ملیں گے اور
یہ ملاقات دل دکھائے گی
ایسا سوچا نہ تھا اننیاؔ کبھی
اس کی اب بات دل دکھائے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.