بھری محفل میں ضبط غم با آسانی بھی کرتے ہیں
بھری محفل میں ضبط غم با آسانی بھی کرتے ہیں
مگر تنہائی میں اشکوں کی ارزانی بھی کرتے ہیں
میاں ہم خاکساری میں جواب اپنا نہیں رکھتے
ضرورت آ پڑے تو پھر ہمہ دانی بھی کرتے ہیں
انہیں مت دیکھیں اہل دل حقارت کی نگاہوں سے
فقیران حرم شہروں پہ سلطانی بھی کرتے ہیں
شکایت بے سبب کرتے ہیں اپنے گمشدہ دل کی
کبھی آپ اپنی چیزوں کی نگہبانی بھی کرتے ہیں
کھڑے ہیں سب صف انسانیت میں ہاتھ باندھے پر
ذرا سوچیں کبھی کیا کار انسانی بھی کرتے ہیں
یہی کاسہ لیے خورشیدؔ جو پھرتے ہیں گلیوں میں
یہی جب وقت آ جائے تو من مانی بھی کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.