بھروسہ کر لیا جس پر اسی نے ہم کو لوٹا ہے
بھروسہ کر لیا جس پر اسی نے ہم کو لوٹا ہے
کہاں تک نام گنوائیں سبھی نے ہم کو لوٹا ہے
کبھی بڑھ کر ہمارا راستہ روکا اندھیروں نے
کبھی منزل دکھا کر روشنی نے ہم کو لوٹا ہے
جو لٹتے موت کے ہاتھوں تو کوئی غم نہیں ہوتا
ستم اس بات کا ہے زندگی نے ہم کو لوٹا ہے
ہماری بے بسی پر مسکرا کر دیکھنے والو
تمہارے شہر کی ایک ایک گلی نے ہم کو لوٹا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.