بھٹک گیا تھا ہمارا جو کارواں نہ ملا
بھٹک گیا تھا ہمارا جو کارواں نہ ملا
کہاں کہاں اسے ڈھونڈا کوئی نشاں نہ ملا
جبین شوق تھی بے چین سجدہ کرنے کو
جبین شوق کو تیرا ہی آستاں نہ ملا
فریب و جور و ستم تیرے سہہ لیے ہنس کر
جہان عشق کو ہم سا بھی بے زباں نہ ملا
یہ چاند پھول ستارے نسیم صبح بہار
تجھے ہی دیکھا مناظر میں تو کہاں نہ ملا
تمہارے شہر میں سب کچھ ملا وفا کے سوا
ہزار ڈھونڈا کوئی یار مہرباں نہ ملا
ہجوم درد و الم میں ہی مبتلا پایا
بچھڑ کے آپ سے کوئی بھی شادماں نہ ملا
بھری بہار میں شبنمؔ خزاں کا عالم ہے
کہ خار زار ملا ہم کو گلستاں نہ ملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.