بھٹکتی پھرتی ہے دن رات در بہ در تنہا
بھٹکتی پھرتی ہے دن رات در بہ در تنہا
یہ کس کو ڈھونڈھتی رہتی ہے رہ گزر تنہا
تمام رات یہاں کوئی آتا جاتا رہا
کھلا رہا مری تنہائیوں کا در تنہا
جو مجھ سے دن کے اجالے میں چھن گیا تھا بھی
میں اس کو ڈھونڈھتا رہتا ہوں رات بھر تنہا
ہر ایک خواب کو بکھرا دیا جدائی نے
تمہاری رات اکیلی مرا سفر تنہا
میں ذرہ ذرہ بکھرتا ہوں پھیل جاتا ہوں
مجھے سمیٹتی رہتی ہے وہ نظر تنہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.