بھید تیری جفا کا کھولے گا
بھید تیری جفا کا کھولے گا
ہم نہ بولیں گے زخم بولے گا
دل کو مانوس درد ہونے دو
پھر تو کانٹوں پہ بھی یہ سو لے گا
ایک مدت سے بے چراغ ہے گھر
دل کا دروازہ کون کھولے گا
تاب کس کس نظر کی لاؤ گے
دل کا ہر زخم آنکھ کھولے گا
درد منت پذیر ظرف نہیں
تو اسے کس نظر سے تولے گا
شبنمیں صبح آنکھ تو کھولے
غنچہ غنچہ گلاب ہو لے گا
آئنہ آئنہ ہی ہوتا ہے
جیسا دیکھے گا ویسا بولے گا
سنگ دیتے ہو دست شارقؔ میں
اپنا سر اپنے خوں سے دھو لے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.