بھیگے بدن بنے ہیں یہاں وجہ تشنگی
بھیگے بدن بنے ہیں یہاں وجہ تشنگی
بارش نے سارے شہر میں خشکی بکھیر دی
وہ تو بجا ہے پہرے لگے تھے فرات پر
لیکن کچھ آسماں نے بھی رونے میں دیر کی
میں ہوں جو پہلے پیار میں بھی نا مراد تھا
مجھ کو تو فرسٹ ایڈ ہی اچھی نہیں ملی
ہیں ہیچ میرے سامنے پاور پلانٹ بھی
میں کر رہا ہوں گاؤں میں لفظوں سے روشنی
ہیں میر خلد ساقیٔ کوثر کے باب میں
پانی نے جن کی پیاس بجھانے میں دیر کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.