Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بھینی بھینی خوشبو جیسے لوگ کہاں ہیں

یاسر رضا آصف

بھینی بھینی خوشبو جیسے لوگ کہاں ہیں

یاسر رضا آصف

MORE BYیاسر رضا آصف

    بھینی بھینی خوشبو جیسے لوگ کہاں ہیں

    بلھے شاہ اور باہو جیسے لوگ کہاں ہیں

    ہر جانب ہی تاریکی اور مایوسی ہے

    جگ مگ کرتے جگنو جیسے لوگ کہاں ہیں

    ہم سے آج غزالی آنکھیں روٹھ چکی ہیں

    جانے اب وہ آہو جیسے لوگ کہاں ہیں

    جن کا لہجہ آج روایت کہلاتا ہے

    نستعلیق سے اردو جیسے لوگ کہاں ہیں

    وہ شیرینی لفظوں کا وہ سحر کہاں ہے

    کوہ قاف سے جادو جیسے لوگ کہاں ہیں

    مستانوں کی بستی آصفؔ اجڑ چکی ہے

    مست قلندر مادھو جیسے لوگ کہاں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے