بھولے بھالے انسانوں کا نام لکھا
بھولے بھالے انسانوں کا نام لکھا
کاغذ پر چنگیز لکھا بہرام لکھا
سب نے رب کا نام لکھا تعویذوں پر
لیکن میں نے اپنی ماں کا نام لکھا
سوتے رہئے دھرتی کی چادر اوڑھے
اپنے حق میں راوی نے آرام لکھا
لوگوں نے کشمیر کی جھیلیں لکھی تھیں
میں نے سلگتا اور جلتا آسام لکھا
میلے ٹھیلے ڈھولک تاشے قوالی
قبروں کی خاموشی پر کہرام لکھا
اکثر میری اندھی آنکھیں پڑھتی ہیں
بہتے ہوئے پانی پر تیرا نام لکھا
آخر اک دن ٹوٹ گیا سونے کا قلم
مٹی نے ہی مٹی کا انجام لکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.