بھوک میں بھی نہیں بھرتا وہ کبھی تیر پہ زخم
بھوک میں بھی نہیں بھرتا وہ کبھی تیر پہ زخم
دیکھ پاتا جو شکاری دل نخچیر پہ زخم
ایک مدت سے مری قید کا ذمہ لے کر
آ چکے ہوں گے ابھی حلقۂ زنجیر پہ زخم
اتنی شدت سے لڑا تھا مرا جانی دشمن
ہاتھ سے پڑ گئے تھے قبضۂ شمشیر پہ زخم
داغ دینے ہیں تجھے درد نہیں دینا ہے
کیا کریں گر نہ اکیریں تری تصویر پہ زخم
اتنا دلگیر ہے کردار کہانی کا مری
نام لکھتے ہی ابھر آئے ہیں تحریر پہ زخم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.