بھوکے رہ کر زندگی کے دن بتا سکتا ہوں میں
بھوکے رہ کر زندگی کے دن بتا سکتا ہوں میں
مانگ کر ہرگز نہیں دنیا میں کھا سکتا ہوں میں
دوستی کرنا بہت مشکل نہیں ہے خواب سے
پر حقیقت سے نہیں نظریں چرا سکتا ہوں میں
تیری جانب سے اشارے کی ضرورت ہے مجھے
اپنی پلکوں پر تجھے دلبر بٹھا سکتا ہوں میں
آپ کا گر ساتھ ہو تو زندگانی میں صنم
جو نہیں ممکن وہ سب کر کے دکھا سکتا ہوں میں
بیچ کر ایمان گر حاصل خوشی کرنی پڑے
شوق سے تا عمر پھر آنسو بہا سکتا ہوں میں
ہو مبارک آپ کو ہی بے دلی اور بے رخی
دل نہ پتھر آپ کے جیسا بنا سکتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.