Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بھول چکا جو تجھ کو اے دل یاد میں اس کی کیوں روتا ہے

نسیم فاطمہ نظر لکھنوی

بھول چکا جو تجھ کو اے دل یاد میں اس کی کیوں روتا ہے

نسیم فاطمہ نظر لکھنوی

MORE BYنسیم فاطمہ نظر لکھنوی

    بھول چکا جو تجھ کو اے دل یاد میں اس کی کیوں روتا ہے

    دنیا کا دستور یہی ہے کوئی کسی کا کب ہوتا ہے

    صبح کی جانب دیکھ ابھی سے رات کے غم میں کیا روتا ہے

    دنیا کی تو رسم یہی ہے پاتا وہی ہے جو کھوتا ہے

    جس کو طمع نہ مال و زر کی جس کو چاہ نہ لعل و گہر کی

    پیر پسارے گھر میں اپنے کتنے سکھ سے وہ سوتا ہے

    یہ دنیا کب میت کسی کی یہ کیا جانے پریت کسی کی

    ناحق اس کے پھیر میں پڑ کر جان کو اپنی تو کھوتا ہے

    کیوں ڈھونڈے تو ملا پنڈت کیوں بھٹکے تو مندر مسجد

    پچھتاوے کا تیرا آنسو پاپوں کو سارے دھوتا ہے

    جس کو نظرؔ خو جور و جفا کی اس سے نہ رکھ امید وفا کی

    مورکھ ہے جو بنجر میں تو گیہوں کے دانے بوتا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے