بھول کر درد مسکرا پگلے
بھول کر درد مسکرا پگلے
لطف جینے کا کچھ اٹھا پگلے
بن کنویں کا نہ اس طرح مینڈک
سوچ کا دائرہ بڑھا پگلے
تجھ کو مل کے رہے گا وہ اک دن
جو ہے تیرے نصیب کا پگلے
بازوؤں پر یقین اپنے رکھ
آس غیروں سے مت لگا پگلے
مان لے بن کئے کوئی شکوہ
جو ہے قسمت کا فیصلہ پگلے
دیوتا بن سکے کہاں ممکن
آدمی خود کو بس بنا پگلے
ہیں امیدیں وفا کی دنیا سے
ہوش کی اپنے کر دوا پگلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.