بھولا ہوا الفت کا سبق یاد کریں ہم
بھولا ہوا الفت کا سبق یاد کریں ہم
اس اجڑے چمن کو چلو آباد کریں ہم
یہ خون میں ڈوبے ہوئے بربادی کے قصے
تاریخ سے اب ختم یہ روداد کریں ہم
ماضی کے فسانے ہیں مذاہب کے یہ جھگڑے
ان باتوں میں کیوں وقت کو برباد کریں ہم
لوگوں کی ترقی کا نیا راستہ ڈھونڈیں
بربادی کا سامان کیوں ایجاد کریں ہم
اے میرے خدا تو ہی بچا ارض وطن کو
اب جا کے کہاں شکوۂ بیداد کریں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.