بھولا نہیں وہ عالم دیوانگی مجھے
اکثر جب اپنے حال پہ آئی ہنسی مجھے
دنیا سے کھو چکی ہے یہ وارفتگی مجھے
تم سے بھی چھین لے نہ مری بے خودی مجھے
لے چل اب اس مقام پہ اے بے خودی مجھے
ڈھونڈے اگر تو پا نہ سکے زندگی مجھے
وارفتگیٔ عشق یہاں تک تو بڑھ گئی
خود ڈھونڈھتی ہے اب نگہ حسن بھی مجھے
اب زحمت نگاہ ترحم بھی کیا ضرور
راس آ گئی ہے درد بھری زندگی مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.