بھولے سے بھی لب پر سخن اپنا نہیں آتا
بھولے سے بھی لب پر سخن اپنا نہیں آتا
ہاں ہاں مجھے دنیا میں پنپنا نہیں آتا
دل کو سر الفت بھی ہے رسوائی کا ڈر بھی
اس کو ابھی اس آنچ میں تپنا نہیں آتا
یہ اشک مسلسل ہیں محض اشک مسلسل
ہاں نام تمہارا مجھے جپنا نہیں آتا
تم اپنے کلیجہ پہ ذرا ہاتھ تو رکھو
کیوں اب بھی کہوگے کہ تڑپنا نہیں آتا
مے خانہ میں کچھ پی چکے کچھ جام بکف ہیں
ساغر نہیں آتا ہے تو اپنا نہیں آتا
زاہد سے خطاؤں میں تو نکلوں گا نہ کچھ کم
ہاں مجھ کو خطاؤں پہ پنپنا نہیں آتا
بھولے تھے انہیں کے لیے دنیا کو کبھی ہم
اب یاد جنہیں نام بھی اپنا نہیں آتا
دکھ جاتا ہے جب دل تو ابل پڑتے ہیں آنسو
ملاؔ کو دکھانے کا تڑپنا نہیں آتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.