بچھڑ گیا ہے تو تجھ کو معاف کرتے ہیں
بچھڑ گیا ہے تو تجھ کو معاف کرتے ہیں
ہمیں تو عشق تھا یہ اعتراف کرتے ہیں
تو پاس تھا تو فقط تیرے ارد گرد تھے ہم
کہ جس طرح یہ پتنگے طواف کرتے ہیں
چلا گیا ہے تو اب تیرے احترام میں ہم
تری گلی ترے کوچے کو صاف کرتے ہیں
جو تیرے قرب کی گرمی نہیں مقدر میں
سو شب کو اپنے بدن پر لحاف کرتے ہیں
اب انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں سننے کو
ترے وہ حرف جو دل میں شگاف کرتے ہیں
ترے سبب ہی غزل میں ہے تازگی پیہم
سخن میں روز نیا انکشاف کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.