بچھڑ کے عشق میں جینا محال ہے کہ نہیں
بچھڑ کے عشق میں جینا محال ہے کہ نہیں
کہ ہم نے جی کے دکھایا کمال ہے کہ نہیں
اسے جو دیکھے نظر بھر اسی کا ہو جائے
غضب کا دیکھیے حسن و جمال ہے کہ نہیں
وہ مثل حکم ہی سمجھا ہے خواہش جاناں
یہ خواہشوں کا ہماری وصال ہے کہ نہیں
ذرا سی بات کو اتنا بڑھا دیا تو نے
کہ آبرو کا تجھے کچھ خیال ہے کہ نہیں
اداس چہرے کو پڑھتے ہیں جب جہاں والے
یہ پوچھتے ہیں سبھی بول چال ہے کہ نہیں
کماؤ شوق سے روزی کہیں پہ تم لیکن
خیال رکھنا ہے لازم حلال ہے کہ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.